ون ڈے کرکٹ میں 2000 رنز،بابراعظم کا نیاکارنامہ


دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)دبئی میں جاری ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے جہاں ہانگ کانگ کو شکست دیکر اپنے پہلے ہی میچ میں کامیابی سمیٹی ہے وہاں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بابر اعظم نے بھی ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے، بابراعظم  ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین دو ہزار رنزبنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، پہلے نمبر پر جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بیٹسمین ہاشم آملا ہیں

ہاشم آملا نے چالیس ون ڈے میچ کھیل کر اپنے ون ڈے کیریئرکے دو ہزار رنز مکمل کئے تھے،  بابراعظم نے  45   ون ڈے میچ کھیل کر اپنے دو ہزار رنز مکمل کئے ہیں،45میچوں میں دو ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑیوں میں پاکستان کے ظہیر عباس اور کیون پیٹرسن بھی شامل ہیں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے جانتھن ٹروٹ نے دو ہزار رنز47 ون ڈے میچ کھیل کر مکمل کئے۔

error: Content is protected !!