رینکنگ سنوکر ٹورنامنٹ کا فائنل بابر مسیح نے جیت لیا


کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)کراچی جیم خانہ میں ہونے والی رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ کا فائنل دلچسپ مقابلے کے بعد بابر مسیح نے جیت لیا، بابر مسیح نے فائنل مقابلے میں آصف ٹوبہ کو پانچ گھنٹے جاری رہنے والے بیسٹ آف 15مقابلے میں 8-5سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی، فائنل مقابلے کے دوران بابر مسیح نے دو سنچری بریک بھی کھیلے

فائنل جیتنے پر بابر مسیح کو ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی جبکہ رنر اپ آصف ٹوبہ کو چالیس ہزار روپے اور ٹرافی دی گئی، فائنل میچ کے مہمان خصوصی طاہر احمد جاوید تھے اس موقع پر منور شیخ، عالمگیر شیخ، عثمان قیصر، اکبر اقبال پوری، محمد علی عزیز، یاسر جمال، یحی حسینی، عاطف معین قاسمی، جاوید کریم، عبدالقادر میمن، ذوالفقار رمزی، عرفان موتن، نوید کپاڈیہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

error: Content is protected !!