پیرا ایشین گیمز،اتھلیٹ اویس بلوچ کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا اعلان


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے پیرا ایشیئن گیمز 2018میں شرکت کرنے والے اتھلیٹ اویس بلوچ کو تیاری کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے تمام سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے،وزیراعظم کے ویژن کے مطابق ہر باصلاحیت کھلاڑی کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے دروازے کھلے ہیں، یہ بات انہوں نے پیر کے روز سپورٹس بورڈ پنجاب میں اتھلیٹ اویس بلوچ سے ملاقات کے دوران کہی، اویس بلوچ نیصوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی سے ملاقات میں پیرا ایشیئن گیمز 2018ء کی تیاری کے لئے تعاون کی اپیل کی تھی، وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے اویس بلوچ کو پیرا ایشیئن گیمز 2018ء کی تیاری کیلئے تمام سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی،صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان نے کہا حکومت سپورٹس کو اولیت دیتی ہے ہماری کوشش ہے کہ ہرکھلاڑی کو صلاحتیوںکے اظہار کیلئے بھرپور مواقع فراہم کئے جائیں ، سپورٹس بورڈ پنجاب اویس بلوچ کو رہائش، کھانا اور تربیت کے علاوہ تمام سہولیات فراہم کرے گا،اس موقع پرصوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی کی اویس بلوچ کو گولڈ میڈل جیتنے پر اس کی شادی کے اخراجات اپنی جیب سے اداکرنے کی پیشکش کی ،اویس بلوچ یکم اکتوبر کو جکارتہ (انڈونیشیا)میں ہونے والی پیرا ایشیئن گیمز2018ء میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

اویس بلوچ نے بتایا کہ وہ اتھلیٹ ہیں اور جیولن تھرو کے 7بار نیشنل چیمپئن رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ ایشیئن پیرا گیمز 2010ء میں سلور،ایشیئن پیرا گیمز 2014میں برانز اور ورلڈ پیرا گیمز 2016 میں سلور میڈل جیت چکے ہیں اب وہ پیرا ایشیئن گیمز 2018ء میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے کے لئے پرعزم ہیں،انہوں نے صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسکی کسی وزیر کے ساتھ 7سال بعد پہلی ملاقات ہے، اس سے قبل دفاتر کے دھکے کھاتا رہا مگر کسی نے بات نہیں سنی حتیٰ کہ میں میڈلز بھی جیت کر آیا مگر کسی نے نہ تو حوصلہ افزائی کی اور نہ ہی عزت بخشی، نئی حکومت کے آنے سے حقیقی معنوں میں تبدیلی آچکی ہے ، آج صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی سے بغیر کسی مشکل کے ملاقات ہوئی ہے اور میری پوری حوصلہ افزائی کی گئی ہے، سہولتیں ملنے سے میرا عزم مزید پختہ ہوگیا ہے انشاء اللہ پیرا ایشیئن گیمز 2018میں گولڈ میڈل جیت کر لوٹوں گا اور پاکستان کا نام روشن کروں گا۔

error: Content is protected !!