ڈیوس کپ ورلڈ کپ،کروشیا نے امریکہ کوسیمی فائنل میں شکست دیدی


زاڈار (سپورٹس لنک رپورٹ)ڈیوس کپ ورلڈ کپ میں کروشیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کی ٹیم کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے،گزشتہ تین سالوں کے دوران یہ دوسرا موقع ہے کہ کروشیا کی ٹیم ڈیوس کپ ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیابی ہوئی ہے، کروشیا کی اس شاندار کامیابی میں ان کے کھلاڑی بورنا کورک کا کردار اہم رہا جن کی بدولت کروشیا سیمی فائنل میں امریکہ کو تین دو سے شکست دیکر فائنل میں پہنچا

اکیس سالہ بورنا نے اپنے امریکہ حریف بیس سالہ فرانسس تائفو جواپنے کیریئرکاپہلا میچ کھیل رہے تھے کیخلاف ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود کامیابی حاصل کی اسے قبل کروشیا اورامریکہ دودو سے برابرتھے اس کامیابی کے بعد کروشیا نے تین دو سے جیت حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنا لی،دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کی ٹیم نے سپین کو تین دو سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی ہے ۔

error: Content is protected !!