نیشنل انڈر 15فٹبال چیمپئین شپ سے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے ہیں، محمد عامرجان


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد عامرجان نے کہا ہے کہ فٹبال دنیا کا بڑا کھیل ہے اور پاکستان میں فٹبال کا ٹیلنٹ موجود ہے نیشنل انڈر 15فٹبال چیمپئین شپ سے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے ہیں اس سے قبل سپورٹس بورڈ پنجاب نے پنجاب انڈر 15بوائز کپ بھی کرایا جس سے کئی پسماندہ علاقوں کے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے پنجاب سٹیڈیم میں نیشنل انڈر 15فٹبال چیمپئین شپ کی اختتامی تقریب کے موقع پر بطور مہمان خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے

اس موقع پر معاون خصوصی برائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز عمرفاروق ،پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل (ر) احمدیارخان لودھی ، پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر سردار نوید حیدر، قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈکوچ جے اے نوگیرا بھی موجود تھے ، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد عامرجان نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کررہا ہے ، گراس روٹ لیول سے نیا ٹیلنٹ نکالنے کیلئے پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ سے پنجاب تک مختلف گیمز کی چیمپئین شپ منعقد کروائی جائیں گی ، نیشنل انڈر 15فٹبال چیمپئین شپ کے انعقاد پر اس کے منتظمین کو مبارک باد دیتا ہوں سپورٹس بورڈ پنجاب تمام ایسوسی ایشنز کے ساتھ مل کر سپورٹس کی ترقی کیلئے اقدامات کرتارہے گا

اس موقع پر معاون خصوصی برائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز عمرفاروق نے کہا ہے کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق سپورٹس کی ترقی کیلئے بھی بھر اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ صحت مندانہ سرگرمیوں میں اضافہ ہو، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل(ر) احمد یارخان لودھی اور پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر سردار نوید حیدر نے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد عامر جان اور معاون خصوصی برائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز عمرفاروق کا شکریہ ادا کیا ، میچ سے قبل مہمانوںکا کھلاڑیوںسے تعارف کروایا گیا ،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد عامر جان اور معاون خصوصی برائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز عمرفاروق کے ساتھ کھلاڑیوں نے گروپ فوٹو زبھی بنوائے۔

error: Content is protected !!