ماریہ شرواپوا رواں سال اب کوئی ٹورنامنٹ نہیں کھیلیں گی


بیجنگ(سپورٹس لنک رپورٹ)سابق عالمی نمبرون ٹینس کھلاڑی ماریہ شراپوانے رواں سال مزید کسی بھی ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے چائنا اوپن سمیت ماسکو میں ہونے والے کرملن کپ ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے اپنے ایک جاری بیان میں ماریہ شرا پوا کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے میں ابھی تک اپنے دائیں کندھے کی چوٹ سے مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہو پائی ہوں جس وجہ سے میں اب رواں سال کسی بھی ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ اعلان میرے لئے تکلیف دہ ہے مگر آئندہ سال سیزن میں اچھی کارکردگی اورمکمل فٹ ہونے کیلئے مجھے مکمل آرام کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ میرے مداحوں اور خاص طور پر ٹورنامنٹس کے آرگنائزر کو میرے اس فیصلے سے دکھ ہواہے مگر میں واضح کردینا چاہتی ہوں کہ پہلے میری فٹنس ہے اس کے بعد کوئی اور چیز میں مکمل فٹ ہو کر آئندہ سال بھرپور مقابلوں میں شرکت کروں گی۔

error: Content is protected !!