اسلام آباد فٹبال ٹیم کے چنائو کیلئے ٹرائلز 24ستمبر سے


اسلام آباد ( سپورٹس لنک رپورٹ ) اسلام آباد فٹسال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد فٹسال ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز 24 ستمبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو نگے، اسلام آباد فٹسال ایسوسی ایشن کے عدنان سمیع نے بتایاکہ بتایا کہ منتخب ٹیم آئندہ ماہ اکتوبر میں لاہور میں کھیلی جانے والی چوتھی قومی فٹسال چیمپیئن شپ میں شرکت کرے گی، انہوں نےکہا کہ ٹیم کے کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائےگا، سلیکشن کمیٹی میں چیئرمین عبدالوحید شیخ جبکہ ممبران میں عر فا ن اللہ خا ن، محمد اقبال،عد نا ن سمیع، شا ہد عمران گو ندل، کوچ طارق یو نس اور رانا تنویر احمد شا مل ہیں۔ انہوں نےکہا کہ ٹرائلز کے دوران 20 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائےگا اور ان کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 27 ستمبر پاکستان سپورٹس کمپلکس میں شروع ہو گا تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کو کوچ طارق یو نس تربیت دیں گے

error: Content is protected !!