افغان کرکٹر راشد خان کے بارے میں دلچسپ انکشافات

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کھلاڑیوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے راشد خان نامی افغانی کرکٹر کے بارے میں کچھ دلچسپ انکشافات جن پر متعلقہ ادروں کی فوری تحقیق اور ایکشن کی ضرورت ہے۔افغان کرکٹر راشد آرمان شینواری ولد حاجی خلیل ضلع آچین گاؤں پیخہ ننگرھار کے پاس افغانستان کے علاوہ پاکستان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی ہےاس نے پاکستانی شناختی کارڈ پر ہی اسلامیہ کالج میں تعلم بھی حاصل کی ہے۔اس کے تمام بھائیوں حاجی عبدالحلیم، میاں حلیم، سید حلیم، گل رضاء، گل صباح اور جلیل نے بھی پاکستانی نادرا سے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوا رکھے ہیں۔یہ خاندان پاکستان ہی کے شہر پشاور میں پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹوں پر چین کے ساتھ الیکٹرانکس، ٹائر اور ریم کا کاروبار کرتے ہیں پاکستان کے شہر پشاور میں ان کے حیات آباد اور بورڈ میں کروڑؤں روپے کے عالیشان بنگلے ہیں جن میں اس پورے خاندان کی رہائش ہے اسی طرح انہوں نے پاکستانی وفاق کے زیر انتظام علاقے لنڈی کوتل مختارخیل میں قلعہ نماء حویلی اور اس کے اندر کئی بنگلے بنا رکھے ہیں

error: Content is protected !!