شعیب ملک نے سینئر ہونے کاحق ادا کردیا،سرفراز احمد

ابوظہبی(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ شعیب ملک نے سینئرہونے کا حق ادا کردیا، ان کی اننگز کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے سنسنی خیرمیچ میں افغانستان کو شکست دینے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام الحق اور بابراعظم نے بہترین بیٹنگ کی۔انہوں نے کہا کہ شعیب ملک نے سینئرہونے کا حق ادا کردیا، ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ افغانستان کے خلاف میچ میں فیلڈنگ خراب ہوئی اور کیچز بھی ڈراپ ہوئے، اگلے میچز میں فیلڈنگ کو بہترکرنا ہوگا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ افغانستان نے بہت اچھی بیٹنگ کی جبکہ میرے خیال میں افغانستان کے اسپنرزبہترین بولرزمیں شامل ہیں۔

error: Content is protected !!