تاریخ میں پہلی بار اے آئی پی ایس-ایشیا یوتھ رپورٹنگ ورکشاپ کا انعقادنومبر میں ہوگا،کراچی میزبانی کریگا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اے آئی پی ایس-ایشیا یوتھ رپورٹنگ ورکشاپ کا انعقاد رواں سال 4سے 9نومبر کو کراچی میں ہوگی،ورکشاپ میں 15ممالک کے پچیس سے زیادہ ینگ جرنلسٹس سمیت کھیلوں کی صحافت سے وابستہ پاکستانی صحافی شریک ہونگے۔میرے والد کی خدمات کے اعتراف میں سجاس کا ان کے نام سے گولڈ میڈل کا اجراءمیرے اور میری فیملی کے لئے باعث فخر بات ہے ،اس بات کا اعلان سجاس کے پیٹرن سندھ کے سابق وزیر کھیل و امور نوجوانان ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کراچی میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا،سجاس کے سیکریٹری اصغر عظیم کا کہنا تھا ایونٹ کے انعقاد کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے پر ٹرپل ای کی انتظامیہ کے شکرگزار ہیں،سجاس کا مقصد اسپورٹس جرنلسٹس کے درمیان سیکھواور سیکھاو کے عمل کو جاری رکھنا ہے ، ڈاکٹر جنید علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ایسو سی ایشن انٹر نیشنل پریس آف اسپورٹس(اے آئی پی ایس) 1924سے دنیا کے تمام ممالک میں اسپورٹس جرنلٹس کے پیشہ وارانہ تربیت کے لئے سرگرم عمل ہے،اے آئی پی ایس کی شاخیں ایشیا،یورپ،ساوتھ افریقہ اور امریکہ میں موجود ہیں ،اس تنظیم کا مقصد اسپورٹس سے وابستہ صحافیوں کی پیشہ وارانہ تربیت کے لئے کام کرنا ہے۔پاکستان میں اے آئی پی ایس پاکستان میں اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن (پی ایس ڈبلیو ایف)کے ذریعے کام کررہی ہے پی ایس ڈبلیو ایف ملک بھر میں اپنی ایسو سی ایشنز کے ذریعے متحرک ہے ،اسپورٹس جرنلسٹس ایسو سی ایشن سندھ (سجاس) کا الحاق پی ایس ڈبلیو ایف کے ذریعے اے آئی پی ایس سے ہے ،سجاس کے دودرجن سے زیادہ ممبر اے آئی پی ایس کے براہ راست ممبر ہیں ۔آپ سب جانتے ہیں کہ پاکستان میں اسپورٹس سے وابستہ صحافیوں کی پیشہ وارانہ تربیت کے لیئے کوئی ادارہ موجود نہیں اور نہ ہی میڈیا ہاوسز اس پر توجہ دیتے ہیں ،کراچی میں سجاس اپنے ساتھیوں کی پیشہ وارانہ تربیت کے لئے موبائل رپورٹنگ ،نیٹ بال رپورٹنگ اوربیڈمنٹن رپورٹنگ سمیت دیگر کھیلوں کے حوالے سے ورکشاپ کا اہتمام کرچکی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سجاس اے آئی پی ایس ایشیا کے تحت کراچی میں ایک انٹرنیشنل یوتھ رپورٹنگ ورکشاپ کا انعقاد کررہی ہے،جس کا مقصد جہاں ایک جانب پاکستانی صحافیوں کو غیر ملکی صحافیوں کے ساتھ پیشہ وارانہ تربیت کا موقع فراہم کرنا ہے وہیں پاکستان کے پر امن تصور کو مزید اجاگرکرنا اور دنیا کو کھیلوں کے حوالے سے بتانا ہے کہ پاکستان باالخصوص کراچی ایک پرامن ملک و شہر ہے یہ 2013کا نہیں 2018پاکستان ہے، رواں سال 4نومبر سے 9نومبر تک کراچی کے ہوٹل ریجنٹ پلازہ میں منعقد ہونے والی ورکشاپ میں ایشیا کے مختلف ممالک چین ،بھارت،قطر،سعودی عرب ،ایران،افغانستان ،سری لنکا،ہانگ کانگ اور عراق سمیت پندرہ سے زیادہ ممالک کے 25 کے قریب نوجوان اسپورٹس جرنلسٹس شریک ہونگے ،جبکہ کراچی سمیت پاکستان بھر سے 20ینگ اسپورٹس جرنلسٹس بھی ورکشاپ کا حصہ ہونگے،ورکشاپ کے دوران اے آئی پی ایس ایشیا کے صدر اور سیکریٹری امجد عزیز ملک بھی دیگر غیر ملکی مہمانوں کے ہمراہ موجود ہونگے ۔ شیڈول کے مطابق 4نومبر کو مہمانوں کی آمد ہوگی ،5اور 6نومبر کو صبح سے سہ پہر تک ورکشاپ کے مختلف سیشن ہونگے ، افتتاحی تقریب بھی پانچ نومبر کو ہوگی،سہ پہر کے بعد مہمان جرنلسٹس نیشنل اسٹیڈیم ،عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیدیم ،اولمپیئن حنیف خان و ڈاکٹر جنید علی شاہ ہاکی اکیڈمی ،مختلف میڈیا ہاوسز کا دورہ کریں گے ،7نومبر کو اختتامی تقریب کے موقع پر ایوارڈ کی تقریب ہوگی جس میں ایس ایم نقی،منیر حسین ،علاح الدین غوری ،شمش الزماںاور ماجد خان جیسے عظیم جرنلسٹس کے نام سے منصوب ایوارڈ سینئر جرنلسٹس کو دیئے جائیں گے،جبکہ اس موقع پر سجاس ڈاکٹر ایم اے شاہ گولڈ میڈل کااجراءبھی کیا جائے گا ،ایوارڈ کے لئے سینئر صحافی راشد عزیز ،انیس الدین خان اور سجاس کے سیکریٹری اصغر عظیم پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،اصغر عظیم کمیٹی میں صرف معاونت کا کردار اداکریں گے جبکہ دونوں سینئر صحافی سی پی این ای کے فارمیٹ کے تحت فیصلہ کرنے میں آزاد ہونگے،8نومبر کو دن کے اوقات میں مہما ن صحافی شہر کے مختلف مقامات کی سیر کریں گے جبکہ اسی رات معین خان اکیڈمی میں چار ٹیموں گورنر الیون ،وزیر اعلی الیون ،شوبز الیون اور سجاس +انٹرنیشنل جرنلسٹس الیون کے درمیان نمائشی میچ کھیلے جائیں گے،9نومبر کی صبح مہمان صحافی واپس چلے جائیں گے افتتاحی تقریب کے مہمان خاص وزیر اعلی سندھ جناب سید مراد علی شاہ جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خاص گورنر سندھ جناب عمران اسمعٰیل ہونگے ،اس موقع پر سجاس کے سیکریٹری اصغر عظیم کا کہنا تھا کہ یہ پہلاموقع ہے جب اسپورٹس کے حوالے سے پاکستان میں انٹر نیشنل سطح پر ورکشاپ کا انعقاد کیا جارہا ہے ،سجاس کا مقصد ایک جانب اپنے ممبران کی فلاح بہبود کے لئے کام کرنا ہے تو دوسری جانب اس کا اصل کام اسپورٹس جرنلسٹس کے درمیان سیکھو اور سیکھاو کے عمل کو جاری رکھنا ہے ،ایونٹ کے انعقاد کے لئے سجاس ٹرپل ای کے چیف ایگزیکٹو ارشد صدیقی کا بھی شکریہ اداکرتی ہے جن کے بھر پور تعاون کے باعث کراچی میں ایک منفرد ایونٹ کا انعقاد ممکن ہوا ہے، پریس کانفرنس کے اکتتام پر سجاس کے صدر طارق اسلم نے کورج کے لئے آنے والی میڈیا اور مہمانوں کا شکریہ اداکیا ،پریس کانفرنس کے موقع پر ارشدصدیقی،سجاس کے سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان،سینئر جرنلسٹ راشد عزیز ،سجاس کے دیگر عہدیدار منصور علی بیگ،محمود ریاض ،ارشاد علی،شاہد ساٹی،عمر شاہین،ریاض الدین،شاہد علی خان ،شاہد انصاری ،جاوید اقبال،ذاہد غفار،عباداللہ خان ،عشرت خان،ارشد وہاب،احسان خان ،سینئر جرنلسٹ عتیق الرحمن اور شعیب جٹ سمیت سجاس کے ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی.

error: Content is protected !!