ممنوعہ ادویات کے باعث پابندی کے دوران ماریہ شرپووا کیاکرتی رہیں؟


ہاورڈ(سپورٹس لنک رپورٹ)روس کی ٹینس کھلاڑی ماریہ شرپووا جنہوں نے کیریئرمیں پانچ گرینڈ سلام اعزاز جیت رکھے ہیں اورجواس وقت 38ملین ڈالرز کی انعامی رقم کی مالک ہیں نے بتایا ہے کہ جب 2016 میں ان پر ممنوعہ ادویات کے باعث پابندی عائد کی گئی تو انہوں نے ٹینس سے باہرہونے کے بعد اس وقت کو بہترطور پر استعمال کرتے ہوئے ہاروڈ بزنس سکول میں داخلہ لے لیا تھا جہاں انہوں نے بزنس کے بارے میں تعلیم حاصل کی، ایک انٹرویو کے دوران ماریہ شرپووا نے بتایا کہ انہوں نے گلوبل مینجمنٹ اور لیڈر شپ کورس کیا ہے اوراس دوران انہیں بہت کچھ سیکھنے کاموقع ملا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس دوران تجربہ کار لوگوں کے ساتھ ان کی ملاقات رہی جس کاانہیں بہت فائدہ پہنچا ہے کیونکہ یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے کاروباری زندگی میں کچھ حاصل کیا تھا۔

error: Content is protected !!