اینڈی مرے رواں سال صرف دو ٹورنامنٹس کھیلیں گے


لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)برطانوی ٹینس کھلاڑی اینڈی مرے جو فٹنس مسائل کے باعث طویل عرصے کے بعد بین الاقوامی مقابلوں میں واپس آئے تھے نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال مزید دو ٹورنامنٹس جو چین میں کھیلے جائینگے میں شرکت کرینگے جبکہ اس کے بعد وہ شنگھائی اور پریس میں ہونے والے اے ٹی پی مقابلوں میں شرکت نہیں کرسکیں گے، کولہے کی ہڈی کے آپریشن کے بعد اینڈی مرے نے رواں سال صرف ایک گرینڈ سلام یو ایس اوپن میں شرکت کی تھی جس کے دوسرے رائونڈ میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا مسلسل فٹنس مسائل اور ناکامیوں کے باعث اینڈی مرے عالمی درجہ بندی میں اس وقت 308ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ مناسب شیڈول طے کرنے کے بعد وہ پرامید ہیں کہ آئندہ سال کے سیزن میں وہ بہترین نتائج دیکر عالمی درجہ بندی میں پوزیشن کو بہتر کرلینگے، 31سالہ اینڈی مرے کا کہنا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ میں رواں سال مزید دو ٹورنامنٹس کھیلنے کے بعد آرام کروں گا اور اپنی فٹنس کو بہتر کرنے پر توجہ دوں گا۔

error: Content is protected !!