ہمیشہ بھارتی بورڈ کی مدد کی، ان کیلئے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، احسان مانی


دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ وہ کبھی بھارتی بورڈ کے خلاف نہیں رہے ،ہمیشہ انہیں مدد ہی فراہم کی اور ان کے لئے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی چیئرمین احسان مانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی موجودہ صورت حال سے کرکٹ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،پی سی بی بھارتی بورڈ سے رابطے میں ہے۔احسان مانی نے مزیدکہا کہ وہ ٹی10 لیگ سے پریشان ہیں، انتظامیہ کا علم نہیں نا پیسے کا معلوم ہے کہ کہاں سے آرہا ہے،لیگ کی تمام صورتحال سے وہ آگاہ کریں گےاور فکسنگ کی وجہ سے ایسی لیگ سے پہلے کھلاڑیوں کو کور کرنا ہے۔احسان مانی نےبتایا کہ پاکستان میں اب سیکورٹی کی صورتحال بہت بہتر ہے، آئی سی سی میٹنگ میں دیگر تمام ممالک سے مل کر پاکستان آنےکی بات کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی تمام معاملات خود دیکھ رہا ہوں جہاں تبدیلی ضروری ہوگی کریں گی تاہم پی سی بی کی کوشش ہے کہ پاکستان کسی بھی ملک سے3 ٹیسٹ سے کم نہ کھیلے۔

error: Content is protected !!