ایشیاء کپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارردگی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع


لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے ایشیاء کپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارردگی کیخلاف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ ایشیاء کپ میںپاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے۔روائتی حریف بھارت سے مسلسل دوسری شکست سے پوری قوم کو دلی صدمہ ہوا ہے۔پاکستان کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہورہی ہے۔کرکٹ ٹیم پرپاکستان سالانہ کرڑوں روپے خرچ کرتا ہے ۔لیکن اس کے باوجود قومی ٹیم کوئی خاطر خواہ کامیابیاں حاصل نہیں کرتی۔چھوٹی اور ناتجربہ کار ٹیموں سے آسانی سے میچ جیت لیے جاتے ہیں لیکن بڑی ٹیموں سے مقابلہ کرنے کی اہلیت نہیں ہے۔جو کہ ایک افسوسناک بات ہے ۔لہذا یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس عبرت ناک شکست کا نوٹس لیا جائے۔بھارت سے مسلسل دوسری شکست پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے جو اس معاملے کی ایک ماہ کے دوران انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے۔انکوائری میں جو لوگ ذمہ دارقراردیے جائیں ان کیخلاف فوری ایکشن لیا جائے۔وزیر اعظم خود ایک کرکٹر ہیں ان کو نوٹس لینا چاہیے۔

error: Content is protected !!