ٹی 10 لیگ،ٹیم پختون کے کپتان شاہد آفریدی،کراچینز کا سکواڈ بھی سامنے آگیا


دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)ٹیم پختون کے کپتان شاہد خان آفریدی ہیں اور یہ اپنی ٹیم کے آئیکون کھلاڑی بھی ہیں اور پچھلے سیزن میں بھی آفریدی نے ٹیم پختون کی کپتانی کے فرائض سرانجام دئیے تھےاب آج ہونے والی ڈرافٹنگ میں شاہد خان آفریدی نے اس سیزن کے لئے پختون کی بہترین ٹیم سلیکٹ کر لی ہےٹیم میں دُنیائے کرکٹ کے ٹی ٹؤنٹی کے دو بہترین اوپنرز کو لیا گیا ہے جن میں نیوزی لینڈ کے کولن منرو جبکہ جنوبی افریقہ کے کولن انگرام شامل ہیں انکے علاوہ ویسٹ انڈیز سے آندرے فلیچر اور چیڈوک والٹن شامل ہیں جبکہ ساؤتھ افریقہ کے بلے باز کیمرون ڈیل پورٹ بھی ٹیم پختون میں شامل ہیں آل راؤنڈرز میں خود کپتان شاہد آفریدی جبکہ انگلینڈ کے لیام ڈاسن اور ڈیوڈ ویلی شامل ہیںبولرز میں پاکستان کے فاسٹ باؤلرز مُحمد عرفان اور سُہیل خان شامل ہیں جبکہ افغانستان سے شرفُ الدین اشرف،شاہ پور زادران اور گُلبدین نائب شامل ہیں یاد رہے کہ ٹیم پختون کی کوچنگ کے فرائض پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آ‌باد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز سرانجام دیں گے۔ کراچینز کی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں کراچینز کی ٹیم نے اوپنرز کے طور پر نیوزی لینڈ کے اینٹون ڈیوسچ اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کو سلیکٹ کیا ہے .اسکے علاوہ بلے بازوں میں کراچینز کی ٹیم نے انگلینڈ کے ایک اور کھلاڑی جوئے کلارک کو بھی سلیکٹ کر لیا ہےآل راؤنڈرز میں کپتان شین واٹسن،ویسٹ انڈیز کے جوفرا آرچر ،سری لنکا کے تھیسارا پریرا،آسٹریلیا کے بین کٹنگ ، پاکستان کے مُحمد نواز اور افغانستان کے سمیعُ اللہ شنواری شامل ہیں کراچینز نے جو باؤلر سلیکٹ کئے ہیں اُن میں بین لافلِن ، آسٹریلیا کے فواد احمد ،سری لنکا کے اِسرو اُدانا اور پاکستان کے مُحمد عرفان جونئیر شامل ہیں

error: Content is protected !!