صبح نو نیشنل لیڈیز ٹینس ٹورنامنٹ ،سارہ منصور اور سارہ محبوب فائنل میں پہنچ گئیں


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)صبح نو نیشنل لیڈیزٹینس ٹورنامنٹ کاچوتھا روز۔سارہ منصور اور سارہ محبوب لیڈیز سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئیں ۔ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا جمعرات کو تقریب تقسیم انعامات کی مہمان خصوصی ہوں ۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس بی ٹینس کورٹس اسلام آباد میں جاری صبح نو نیشنل لیڈیز ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے روز لیڈیز سنگلز کے سیمی فائنل کھیلے گئے۔ پہلے سیمی فائنل میں سارہ محبوب نے مہک کھوکھر کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دی۔ سارہ محبوب پاکستان کی نمبر ون کھلاڑی رہ چکی ہیں اور اب تک کئی قومی ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہیں۔ سارہ کا فائنل میں مقابلہ اپنی ہم نام اور دیرینہ حریف سارہ منصور سے ہوگا۔ سارہ منصور نے سیمی فائنل میں ماضی کی نمبرون ٹینس کھلاڑی مہوش چشتی کو شکست دی۔ سارہ منصور بھی اب تک بہت سے ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہیں اور پاکستان کی فیڈ کپ ٹیم کا مستقل حصہ ہیں۔لیڈیز سنگلز کا فائنل جمعرات کو کھیلا جائے گا جس کے بعد کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ وفاقی وزیرِ بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اس موقع پر مہمانِ خصوصی ہوں گی ۔ وہ اس موقع پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ساتھ مل کر پودے بھی لگائیں گی۔ بدھ کی شام کو کھیلے جانے والے لیڈیز ڈبلز فائنل میں سارہ محبوب اورمہک کھوکھر کی جوڑی نے سارہ منصور اور مہوش چشتی کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ فائنل میں دونوں جوڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیاگرلز انڈر14 کے فائنل میں شیزہ ساجد نے فاطمہ علی کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ فائنل میں دونوں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا۔تاہم فتح شیزہ کا مقدر ٹھہری۔ گرلز انڈر 10 کے سیمی فائنل مقابلوں میں زینب علی نے ماہ نور فاروقی جبکہ ایشا ضیا نے ایشال کو ہر ا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔چوتھے روز (بدھ ) کو کھیلے گئے مقابلوں کے نتائجلیڈیز سنگلز (سیمی فائنلز )سارہ منصور بمقابلہ مہوش چشتی 6-2, 6-2سارہ محبوب بمقابلہ مہک کھوکھر 6-1, 6-1لیڈیز ڈبلز (فائنل)مہک کھوکھر/ سارہ محبوب بمقابلہ سارہ منصور/ مہوش چشتی 6-4, 6-2گرلز انڈر 10.(سیمی فائنلز)زینب علی بمقابلہ ماہ نور فاروقی 4-0, 4-0ایشا ضیا بمقابلہ ایشال 4-0, 4-0گرلز انڈر14 (فائنل)شیزہ ساجد بمقابلہ فاطمہ علی 7-5, 6-

error: Content is protected !!