قومی جونیئر اتھلیٹکس چیمپئن شپ آئندہ ماہ ہو گی


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی یوتھ وجونئیر اتھلیٹکس چیمپین شپ (مینز۔ومنز) 13 اور14 اکتوبر کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس جناح سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد منعقد کی جائیگی۔جس میں تین سو سے زائد اتھلیٹس شرکت کریں گے۔ اے ایف پی کے سیکٹری محمد ظفر کے مطابق اس چیمپین شپ میں پاکستان آرمی ۔ واپڈا۔ پی اے ایف ۔ نیوی۔ ریلوے . ایچ ای سی۔ پنجاب ۔سندھ۔ . کے پی کے۔ بلوچستان۔ اسلام آباد ۔ آزاد جموں و کشمیر۔ فاٹا اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شریک ہونگیں۔ محمد ظفر کے مطابق چیمپین شپ میں جونئیر میں لڑکوں کے 17اور لڑکیوں کے پندرہ جبکہ یوتھ میں لڑکوں کے سولہ اور لڑکیوں کے چودہ ایونٹ رکھے گئے ہیں۔سیکرٹری اے ایف پی کا کہنا تھا کہ اے ایف پی اس ایونٹ کا انعقاد اپنی روایات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر منعقد کرتے ہے جسکا مقصد گراس روٹ لیول پرا تھلیٹکس کو پرموٹ کرنا اور اچھے کھلاڑی تلاش کر کے انہیں گروم کرنا ہے

error: Content is protected !!