سابق فیلڈنگ کوچ اسٹیورکسن کے الزامات مسترد


دبئی (عبدالرحمان رضا) گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن نے اپنے انٹرویو میں پی سی بی کو غیرپیشہ وارانہ اور بےوقوف قرار دیا تھا، اسٹیو رکسن نے الزام لگایا تھا کہ اسٹاف کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جاتی تھی۔ان کی جانب سے ان الزامات پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اپنی وضاحت جاری کردی ہے، جاری کردہ وضاحت میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے الزامات پر مایوسی ہوئی۔پی سی بی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق موجودہ اور سابق تمام غیرملکی اسٹاف کے ساتھ پی سی بی کے اچھے تعلقات ہیں، اسٹیورکسن ایک اچھے کوچ تھے، انہوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ محنت کی، ریکسن نے 2 سال تک ٹیم کی فیلڈنگ بہتر کرنے میں مدد دی۔ترجمان پی سی بی کے مطابق اسٹیو رکسن کے بے بنیاد الزامات پرحیرانی ہوئی، پی سی بی اسٹیو رکسن کے الزامات کی سختی سے تردیدکرتاہے، غیرملکی کوچنگ اسٹاف کو کرکٹ بورڈ کی مکمل سپورٹ حاصل ہے۔

error: Content is protected !!