وروکشائر کائونٹی نے ڈویژن ٹو کائونٹی چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا


ایجبسٹن(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلش کائونٹی وروکشائر نے کینٹ کائونٹی کو ایک اننگز اور 34 رنز سے شکست دیکر کائونٹی چیمپئن شپ ڈویژن ٹو ٹائٹل جیت لیا ہے، کینٹ کائونٹی نے کھیل کے تیسرے روز اپنی اننگزکا آغاز 38 رنز ایک کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کیا تو اسے اننگزکی شکست سے بچنے کیلئے 175 رنز درکار تھے مگر وروکشائر کائونٹی کے فاسٹ بائولرز کرس رائٹ اور کیتھ بارکر نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینٹ کائونٹی کو 179 رنز پر ڈھیر کردیا جس کے بعد اسے ایک اننگز اور 34 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا، فاسٹ بائولرز کرس رائٹ اور کیتھ بارکر کا یہ وروکشائرکائونٹی کی جانب سے آخری میچ تھا، کرس رائٹ آئندہ سیزن میں لیسٹرشائر جبکہ بارکر ہمشائر کائونٹی کی نمائندگی کرینگے۔

error: Content is protected !!