انڈر 19 ایشیا کپ کل سے،پاکستان کا پہلا ٹکرائو ہانگ کانگ کے ساتھ ہوگا


ڈھاکہ(سپورٹس لنک رپورٹ)انڈر 19ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کیلئے پاکستان کی ٹیم ڈھاکہ پہنچ گئی ہے اورکل سے شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں 29 ستمبرکو اپنے پہلے میچ میں ہانگ کانگ کا سامنا کریگی،ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں بھارت، افغانستان، نیپال اور یو اے ای جبکہ گروپ بی میں پاکستان، سری لنکا، ہانگ کانگ اور میزبان بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں، گروپ اے کی ٹیموں کے تمام میچ ڈھاکہ میں کھیلے جائینگے جبکہ گروپ بی کی ٹیموں کے تمام میچ چٹاگانگ میں کھیلے جائینگے، دونوں گروپوں سے دو دو ٹاپ کی ٹیمیں سیمی فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کرینگی، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز اور فائنل ڈھاکہ میں ہی کھیلے جائینگے،شیڈول کے مطابق کل 29 ستمبر کو گروپ اے میں افغانستان کا مقابلہ یو اے ای سے جبکہ بھارت کا مقابلہ نیپال کے ساتھ ہوگا، گروپ بی میں پاکستان کا مقابلہ ہانگ کانگ جبکہ بنگلہ دیش کا مقابلہ سری لنکا کے ساتھ ہوگا، 30 اکتوبر کو گروپ اے میں بھارت کا مقابلہ یو اے ای سے جبکہ گروپ بی میں ہانگ کانگ کی ٹیم سری لنکا سے مقابلہ کریگی، یکم اکتوبر کو گروپ اے میں افغانستان کی ٹیم نیپال سے جبکہ گروپ بی میں پاکستان کی ٹیم بنگلہ دیش کا سامنا کریگی، دو اکتوبر کو گروپ اے میں نیپال کا مقابلہ یواے ای سے، بھارت کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا، گروپ بی میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے اور بنگلہ دیش کا مقابلہ ہانگ کانگ سے ہوگا،چار اور پانچ اکتوبر کو سیمی فائنلز جبکہ سات اکتوبر کو فائنل کھیلا جائیگا

error: Content is protected !!