ایشیا کپ فائنل،بنگلہ دیش کا بھارت کو جیت کیلئے 223رنز کا ہدف


دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بنگلہ دیش کی ٹیم اپنے اوپنرز کی جانب سے اچھے آغاز کے باوجود بھارت کیخلاف 48.3 اوورز میں صرف 222رنز پر آئوٹ ہو گئی،لٹن داس نے 121رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ سومیا سرکار 33 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے، بنگلہ دیش کی مایوس کن بیٹنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کے آٹھ بیٹسمین اپنا سکور ڈبل فیگرز میں لیجانے میں ناکام رہے۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بنگلادیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو لٹن داس اور مہدی حسن مرزا نے اننگز کا آغاز کیا۔بنگلا دیشی اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 120 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا اور مہدی حسن مرزا 32 رنز بنا کر کیدار جادھو کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ایک طرف وکٹیں گرنے کا سلسہ جاری رہا لیکن دوسری جانب لٹن داس ذمہ دارانہ طریقے سے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھاتے گئے اور انہوں نے 121 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔بنگلا دیش کی جانب سے سومیا سرکار نے 33 رنز اسکور کیے جب کہ 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے اور پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 222 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 3 اور کیدار جادھو نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک ایک وکٹ جسپریت بھمراہ اور چاہل کے حصے میں آئی۔

error: Content is protected !!