دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارت کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے، یاد رہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم نے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں پاکستان کی مضبوط ٹیم کو شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، بھارت کی ٹیم اب تک ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے تاہم سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کی ٹیم نے اپ سیٹ کرتے ہوئے بھارت کیخلاف میچ ٹائی کردیا تھا۔اس سے قبل ایونٹ کے سپر فور مرحلےمیں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ بھارت نے 7 وکٹ سے جیتا تھا ۔اس سے قبل بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیمیں 2016 کے ایشیا کپ کے فائنل میں بھی مدمقابل آئی تھیں جس میں بھارت نے باآسانی ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔واضح رہے کہ بنگلادیش کی ٹیم ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ون ڈے فارمیٹ کا فائنل دوسری بار کھیل رہی ہے، جبکہ اس فارمیٹ میں بھارت نے 5 بار ٹائٹل اپنے نام کر چکا ہے۔