ایشین جونیئر ا سکواش چیمپئن شپ پاکستانی نوجوانوں کی شاندار کارکردگی


چنائی (سپورٹس لنک رپورٹ) ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ میں پاکستانی نوجوانوں نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے انڈر 19، انڈر 17 اور انڈر 15 کے ٹائٹل اپنے نام کر لیے۔بھارتی شہر چنائی میں ہونے والی چیمپیئن شپ میں پاکستان کی جونیئر اسکواش ٹیم نے ایونٹ میں 3 گولڈ میڈل حاصل کیے تاہم انڈر 13 کے فائنل میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔جونیئر اسکواش ایشین چیمپیئن شپ کے انڈر 15 مقابلوں میں پاکستان کے محمد حمزہ خان کا مقابلہ بھارت کے ارناو سرین سے ہوا جہاں انہوں نے اسٹریٹ سیٹ میں کامیابی حاصل کی۔پاکستانی کھلاڑی کا حریف کھلاڑی کے خلاف فتح کا اسکور 11/6 ،11/9 اور 11/7 رہا۔دوسری جانب انڈر 17 مقابلوں میں پاکستان کے حارث قاسم نے ملائیشیا کے محمد عامر کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کرکے جونیئر اسکواش چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔حارث خان کو ابتدائی 2 سیٹس میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم انہوں نے اپنے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے شاندار کم بیک کیا اور ملائیشین کھلاڑی کو مات دی۔حارث قاسم کی فتح کا اسکور 12-10, 11-8, 9-11, 5-11، 9-11 رپا۔انڈر 19 کیٹیگری میں بھی پاکستان کے کھلاڑی سرخ رو ہوئے جہاں عباس زیب نے فائنل میں ہانگ کانگ کے کھلاڑی کو شکست دے کر ایشین چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔جونیئر ایشین اسکواش چیمپیئن شپ میں پاکستان کی کارکردگی نمایاں رہی اور جہاں پاکستانی کھلاڑیوں نے 3 طلائی تمغے اور ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔پاکستان کے انس علی شاہ کو انڈر 13 کیٹیگری میں بھاتی کے یوراج ودھوانی سے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔یاد رہے کہ بھارتی ہائی کمیشن نے چنائی میں شیڈول ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا تھا۔

error: Content is protected !!