آل کراچی عبدالوحید میموریل 5 اسٹار فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) اپنے مرحومینین کی یاد میں ان کے نام سے ٹورنامنٹ کا انعقاد حسینی فٹبال کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل کا احسن اقدام ہے جس کی جتنی بھی تعاریف کی جاۓ وہ کم ہے، ہم نے ہمیشہ اپنے تمام تر وساٸل کو بروۓ کار لاتے ہوۓ کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں فلاح و بہبود کے لیۓ عملی اقدامات کیٸے ہیں اور حسینی فٹبال کلب کو درپیش مساٸل کے حل کے لیٸے متحرک کردار ادا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار چیٸرمین بلدیہ غربی اظہارالدین احمد خان نے نورانی عیدگاہ گراٶنڈ نیوکراچی پر منعقدہ حُسینی فٹبال کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل کے زیر اہتمام اور سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کی اجازت  سے منعقدہ آل کراچی عبدالوحید میموریل 5 اسٹار فٹبال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بحثیت مہمان خصوصی شاٸقین کی ایک کثیر تعداد کے سامنے کیا۔ مہمانِ خصوصی اظہار احمد خان کا تعارف کھلاڑیوں اور آرکناٸزر سے کرایا گیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ عبدالوحید مرحوم کے بھاٸ عبدالرحیم 5اسٹار اور صاحبزادےحظیفہ 5اسٹار، ناٸیب صدر ڈسٹرکٹ سینٹرل عاکف خان، سیکریٹری ڈسٹرکٹ سینٹرل اور انٹر نیشنل فٹبالر محمد سلیم پٹنی، سیکریٹری خسینی فٹبال کلب حسن گھانچی، صدر سندھ ریفری فٹبال ایسوسی اہشن اقبال جونیٸر، سیکریٹری سندھ ریفریز ایسوسی ایشن سعید خان، زونل انچارج گلبرگ ٹاٶن ہارون شیرازی، کوارڈی نیٹر DFRA شبیر احمد، اجمل خٹک، ساٸیں سعید، آدم جان، عبدالواجد ، شیخ عبدالقدیر، محمد شکیل، محمد طاہر، عبالکریم، محمد صدیق، عمر فاروق، ارسلان،حمزہ، کاشف،کاش، شاہد تاٶ، شاکر کھتری، ماسٹر ریاست حسین، ٹورنامبٹ سیکریٹری محمد صادق کھتری، و دیگر بھی موجود تھے۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں میچ گلشن سوکر ڈسٹرکٹ سینٹرل نے منگھو پیر اسٹار ڈسٹرکٹ ویسٹ کو 1-2 کی اسکور لاٸین سے مات دے کر اگلے مرحلے میں رساٸ حاصل کرلی۔ 32ویں منٹ میں گلشن سوکر کو احسن ریاض کے شاندار گول کے ذریٸے برتری حاصل ہوٸ، وقفہ پر منگھو پیر اسٹار1 -0 گول کے خسارے میں تھی۔وقفہ کے بعد گلشن سوکر نے دباٶ بڑھایا جسکے نتیجے میں طارق نے 46 ویں منٹ ایک مشکل زاویہ سے بال کو جال کے حوالے کرکے برتری 0 -2 سے مستحکم کردیا، منگھو پیر اسٹار کی جانب سے فہیم نے 58ویں منٹ عمدہ گول کرکے مقابلہ 2-1 کردیا۔ اور میچ کا اختتام اسی اسکور ہر ہوا۔ ریفری جاوید بنگش کے معاونین بابر اور نورعالم تھے جبکہ میچ کمشنر عبدالکریم تھے۔ آج پیر کو نیشنل سوکر ( ذسٹرکٹ سینٹرل کا مقابلہ حیدری بلوچ ( ڈسٹرکٹ ساٶتھ) سے شام 4:30 بجے ہوگا۔

error: Content is protected !!