انٹری فیس کا مسئلہ،محمد اویس کی پیرا ایشین گیمز میں شرکت مشکوک،مدد کی اپیل کردی


جھنگ (سپورٹس لنک رپورٹ)جیولن تھرو میں پاکستان کیلئے عالمی سطح پر تمغے جیتنے والے کھلاڑی محمد اویس خان بلوچ انٹری فیس نہ ہونے کی وجہ سے پریشان، پیرا ایشین گیمز میں شرکت مشکوک نظرآنے لگی،تفصیلات کے مطابق محمد اویس نا می جیولن تھرو کا عالمی کھلاڑی جو سال 2010میں چائنہ میں منعقدہ ایشین گیمز میں سلور میڈل ،2014میں جنوبی کوریا میں منعقدی ایشین گیمز میں براؤن میڈل جبکہ2016دبئی میں منعقدہ ورلڈ چیمپئین شپ میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سلور میڈل کا اعزاز حاصل کر چکا ہے۔

مستقبل قریب میں انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں منعقدہ سپورٹس گیمز جس میں 47مختلف ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں میں محمد اویس منتخب تو ہواا لیکن مالی مجبوریوں کی ذد میں آنے کے باعث نا امیدی کی کیفیت سے دوچار ہے صوبائی وزیر سپورٹس رائے تیمور بھٹی کی طرف سے اسے ٹکٹ سمیت دیگر سہولیات تو فراہم کر دی گئی ہیں

مگر انٹری فیس 80ہزار روپے نہ ہو نے کی وجہ سے محمد اویس اس بار پاکستان کی نمائندگی کرنے سے محروم نظر آ تا ہے ۔محمد اویس نے وزیر اعظم پاکستان اور دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی عمران خان ،وزیر اعلی پنجاب محمد عثمان بزدار،ڈی سی جھنگ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جھنگ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

error: Content is protected !!