ٹوکیو اولمپکس 2020 کی تیاریاں، سکیورٹی ریہرسل کاانعقاد


ٹوکیو (سپورٹس لنک رپورٹ)جاپان میں اولمپکس 2020 کی تیاریاں ابھی سے ہونے لگیں ، سیکورٹی ریہرسل کی گئی جس میں مبینہ دہشت گرد کی کارروائی کو کتے کی مدد سے ناکام بنایا گیا۔ٹوکیو اولمپکس 2020 میں کھیلوں کے میلے سے پہلے سیکورٹی حکام کا امتحان، انتظامات کو تسلی بخش بنانے کے لیے خصوصی ڈرلز کی گئیں۔ مبینہ دہشت کی کارروائی کو ٹرینڈ کتے کی مدد سے ناکام بنانے کے لیے خصوصی ایکشن کیا گیا۔عوام کے ساتھ سیکورٹی اہلکاروں کے تعاون کی بھی جھلک دکھائی گئی، کارڈز کے سکیننگ سسٹم کو بھی چیک کیا گیا، بم ڈسپوزل ٹیم نے بھی اپنے جوہر دکھائے اور ٹریفک کے نظام کو رواں رکھنے کی بھی مشقیں کی گئیں۔

error: Content is protected !!