کراچی ایگلیٹس نے پہلا شمروز میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کراچی ایگلیٹس نے انقلاب سی سی کو 5وکٹوں سے شکست دے کر پہلا شمروز میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹرافی اپنے نام کرلی۔ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ کراچی کی کرکٹ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔ کلب کرکٹ کی ترقی ہمیشہ میری اوّلین ترجیح رہی ہے۔کلب کرکٹ کو فروغ دئے بغیر نیا ٹیلنٹ ابھر کرسامنے نہیں آسکتا۔ کلب کرکٹ کو آرگنائز کرنے والے آرگنائزر کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے اور آئندہ بھی اسے جاری رکھوں گا۔میری خواہش ہے کہ زونل عہدیداران کلب کرکٹ کو متحرک اور فعال بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔کیونکہ پاکستان کی کرکٹ کی ترقی کیلئے کراچی کرکٹ کی ترقی لازم و ملزوم ہیں۔مہمان خصوصی نے فائنل کھیلنے والی ٹیموںاور آرگنائرز کو کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر دلی مبارکباد پیش کی۔تقریب سے انتظار احمد، صدر، کے سی سی اے زونIV، پی ٹی آئی اسپورٹس ونگ کے صدر ارشد مغل اور پی او سی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نہال الدین فاروقی نے بھی خطاب کیا۔نظامت کے فرائض شاہد نواب نے انجام دئے۔ اس موقع پر سعید آزاد، جمیل احمد، محمد توصیف صدیقی،جاوید احمد خان، مظہر اعوان، مسرت رضا، محمد رئیس ، محمد یامین، مظہر اعوان، افضل قریشی، امجد علی، شوکت راجپوت، عتیق صدیقی، سید شاہد علی، فرید الدین، شاہ شفیع الدین، مسرت رضا، پی سی او ممبرز خالد عباسی،عاصم ظہور،سعود فاروقی،محمود خان،طاہر خان اور اسامہ فاروقی بھی موجود تھے۔قبل ازیں پی او سی کے زیر اہتمام ٹی ایم سی گراونڈ گلبرگ پر فلڈ لٹ میںکھیلے جانے والے فائنل میں کراچی ایگلیٹس نے ٹاس جیت کر انقلاب سی سی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔انقلاب سی سی نے مقررہ بیس اوورزمیں چار وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز کا مجموعہ جوڑا۔انقلاب سی سی کیجانب سے میر احمد 54 اور شمشیر خان 58 رنز بنا کر نمایاں رہے۔جوابی اننگز میں ہدف کے تعاقب میں کراچی ایگلیٹس کے بیٹسمینوں نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہو 17.3 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔کراچی ایگلیٹس کی اننگ کی خاص بات کپتان مقبول شاہ کی میچ وننگ ناقابل شکست 96 رنز کی اننگرکھیلی۔انقلاب سی سی کیجانب سے ابراھیم خان دو وکٹ لے کر نمایاں رہے۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی پروفیسر اعجاز فاروقی، سابق صدر ، کے سی سی اے نے فائنلسٹ ٹیموں کے کپتانوں میں ونر اور رنر ٹرافی ، کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات کے علاوہ مین آف دی فائنل مقبول شاہ، بہترین بلے باز میر خان، بہترین بولر اصغر خان اور سرتاج خان بہترین آل راونڈ کو ایوارڈ دیے۔

error: Content is protected !!