چٹاگانگ(سپورٹس لنک رپورٹ) ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیا کپ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کر لی، پاکستانی انڈر 19 ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 45.2 اوورز میں 187 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، وقار احمد 67 رنز بنا کر نمایاں رہے، جواب میں بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم نے مطلوبہ ہدف 48ویں اوور میں 7 وکٹوں پر پورا کیا، شمیم حسین نے 65 اور نوروز نبیل نے 58 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، محمد موسیٰ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پیر کو انڈر19 ایشیا کپ میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں پاکستان انڈر19 ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 46ویں اوور میں 187 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، وقار احمد کے سوا پاکستانی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، وقار 67 رنز بنا کر نمایاں رہے، صیام ایوب 49، جنید خان 24، کپتان روحیل نذیر 23، محمد محسن خان 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، راشد حسین نے 3 اور شوریفل اسلام نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم نے مطلوبہ ہدف 47.2 اوورز میں 7 وکٹوں پر حاصل کیا، شمیم حسین نے 65 اور نوروز نبیل نے 58 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلائی، محمد موسیٰ نے 3 محمد حسنین، نسیم شاہ، بلال جاوید اور سعد خان نے ایک، ایک وکٹ لی۔