پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ) پولیس سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام دوسرا شہدائے خیبر پختونخوا پولیس بیڈمنٹن ٹورنامنٹ طارق ودودو بیڈمنٹن ہال قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگئی جس ملک خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے مرد وخواتین کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ، چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح سنٹرل پولیس آفس کے اکاؤنٹینٹ حقیق الاسلام نے کیا ان کے ہمراہ صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حاجی امجد خان ، نائب صدر میاں صداقت شاہ ، آرگنائزنگ سیکرٹری حیات اﷲ ، ممبران ندیم ، کاشف ، نعیم اور اختر حسین سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے تعاون اور پولیس سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام طارق ودود بیڈمنٹن ہال میں جاری ٹورنامنٹ تین دن تک جاری رہیگا جس میں مرد وخواتین سنگل ، ڈبلز اور مکس ڈبلز کیٹگریز شامل ہوں گی ، افتتاحی روز کھیلے گئے مقابلوں میں مردوں کے سنگل مقابلوں میں اسامہ بنوں نے وقاص احمد پشاور کو دو صفر سے شکست دی ، میکائیل پشاور نے سید گل بنوں کو دو صفر ، سعد ایبٹ آباد نے وقاص اٹک کو شکست دی ، دانیال پشاور نے سوات کے جواد کو ، کوہاٹ کے مصدق نے بنوں کے تیمور کو ، بنوں کے رحمان نے بونیر کے سجاد کو ہرایا
آر می کے اختشام نے پشاور کے میکائیل کو ، پشاور کے عدنان نے آرمی کے عثمان کو شکست دی ، ہیرسن نیشنل بنک نے زبیر شاہ چارسدہ کو دو صفر سے شکست دی ، پولیس کے ہارو نے مردان کے افنان کو شکست دی ، پولیس کے طاہر خان نے سرحد یونیورسٹی کے دانیال کو شکست دی ، پولیس کے مسعود نے ریلوے کے عزیر کو ہرایا ، پولیس کے ذوہیب نے پشاور کے عمر کو شکست دی ، واپڈا کے کاشف نواز نے پشاور کے شہزاد کو دو ایک سے شکست ، واپڈا کے شعیب ریاض نے کوہاٹ کے مصدق کو دو صفر سے شکست دیکر آگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا ، خواتین کے سنگل مقابلوں میں ایبٹ آباد کی عالیہ نے چارسدہ کی تنزیلہ کو دو صفر ، پشاور کے عنبر نے ایبٹ آباد کی نگینہ کو دو صفر سے شکست دی ، پشاور کی مہوش نے نوشہرہ کی آئمہ کو دو صفر سے شکست دی ، پشاور کی سندس نے چارسدہ کی فاطمہ کو دو صفر سے شکست دی ، آیبٹ آباد کی آئمہ نے چترال کی فریال کو دو صفر سے ، ایبٹ آباد کی کائنات نے مردان کے کائنات کو دو صفر سے شکست دیکر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا