قومی وومن باسکٹ بال چیمپئن شپ،ہزارہ،واپڈا،آرمی اور کراچی کی جیت

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)اسلام آباد باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جارہی قومی وومن باسکٹ بال چیمپین شپ کے تیسرے روز ہزارہ ، پاکستان واپڈا ، پاکستان آرمی اور کراچی کی ٹیموں نے اپنی اپنی حریف ٹیموں کو شکست دے کر کامیابی اپنے نام کر لی . آج کھیلے گئے پہلے میچ میں ہزارہ کی ٹیم نے حیدرآباد کو با آسانی 18-5سے شکست دیدی.تیسرے روز کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں جو کہ پاکستان واپڈا اور کراچی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میں پاکستان واپڈا نے کراچی کو49-12 کے سکور سے آوٹ کلاس کردیا.واپڈا کی جانب سے سحرش نے 8 جبکہ نہرو اور حجاب نے چھ.چھ پوائینٹس سکور کئے.تیسرے میچ میں پاکستان آرمی نے لاہورکی ٹیم کو58-34سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کر لی. آرمی کی جانب سے کاشفہ نے 14جبکہ لاہور کی جانب سے ساکا نے8 پوائینٹس سکور کئے.آج ہونے والے چوتھے اور آخری میچ میں کراچی نے راولپنڈی کو46-23کے مارجن سے شکست دے دی.ایونٹ کے تیسرے روز مےچز کے مہمان خصوصی فواد محسن ریجنل ہیڈ نیشنل بینک آف پاکستان.خواتین کے لئے پاکستان میں اقوام متحدہ کے نمائندہ جمشید قاضی اور اےبی پی کے ریجنل ایگزٹیو شعیب قیصرانی تھے جنہوں نے میچز دیکھے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انکی حوصلہ افزائی کی۔

error: Content is protected !!