آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی لاہور پہنچ گئی،کل واہگہ بارڈ پر رونمائی کی جائیگی


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان پہنچا دی گئی اور کل جمعرات کو واہگہ بارڈر پر اس کی رونمائی بھی کی جائے گی۔ کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی ٹور 27اگست سے دبئی سے شروع ہوا اور ٹرافی 5براعظموں کے 21ممالک کے 60شہروں کا سفر کرے گی۔ورلڈ کپ ٹرافی ملک کے تین شہروں لاہور، کراچی اور اسلام میں فوٹو سیشن کے لیے عوام کے سامنے پیش کی جائے گی۔ورلڈکپ ٹرافی لاہور میں دو روز کے لیے نمائش کے لیے رکھی جائے گی اور(آج) واہگہ بارڈر پر بھی اسے فوٹو سیشن کے لیے پیش کیا جائے گا۔ٹرافی 5اور 6اکتوبر کو اسلام آباد اور اس کے بعد 7اور 8اکتوبر کو کراچی میں نمائش کے لیے رکھی جائے گی۔آئی سی سی شیڈول کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی ٹور 27 اگست سے دبئی سے شروع ہوا اور ٹرافی 5 براعظموں کے 21 ممالک کے 60 شہروں کا سفر کرے گی۔کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی اپنے دورے میں روایتی کرکٹ ملکوں کے علاوہ پہلی بار گیارہ ایسے ممالک کا سفر بھی کرے گی۔ جہاں کرکٹ ابھی زیادہ مقبول نہیں ہوئی۔گلوبل ٹور کا مقصد پرستاروں کو کرکٹ سے قریب لانا اور انہیں ورلڈ کپ میں شرکت کا احساس دلانا ہے۔ نوماہ کے سفرکے دوران ورلڈ کپ ٹرافی ٹیسٹ ممالک کے ساتھ اومان، امریکا، نیپال، روانڈا، نائیجیریا، فرانس، بیلجیئم، ہالینڈ اورجرمنی جیسے غیر روایتی ملکوں میں بھی جائے گی۔ٹرافی کی نمائش تاریخی اورمشہور مقامات، اسکول اور یونیورسٹز میں بھی ہوگی۔ جہاں شائقین کو ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنانے کا موقع بھی ملے گا۔ ورلڈ کپ ٹرافی نوماہ کے عالمی ٹور کے بعد انیس فروری دو ہزار انیس کو انگلینڈ پہنچے گی۔ جہاں وہ انگلینڈ اورویلز کا سو روزہ دورہ کرے گی اورچودہ جولائی دوہزارانیس کولارڈز گرانڈ میں فاتح ٹیم کے سپرد کی جائے گی۔یاد رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ اگلے برس 30مئی سے 14جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!