چیف آف نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ،واپڈا اور نیشنل بینک فائنل میں مدمقابل


لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) دوسرا آل پاکستان چیف دی نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ 2018 نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جاری ہے ۔ 7 روزہ ٹورنامنٹ میں ملک کی بہترین آٹھ ٹیموں کے کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا ئینگے۔ ٹورنامنٹ کے چھٹے روزسیمی فائنلز میں،نیشنل بینک آف پاکستان اور واپڈا کی ٹیموں نے میدان مار لیا۔ دوسرے آل پاکستان چیف آف دی نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ 2018 کا آج چھٹا روز تھا۔ پروگرام کے مطابق آج دو سیمی فائنل میچ کھیلے گئے۔

ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں مہمان خصوصی شہباز سینیزہلال امتیاز تھے جبکہ دوسرے سیمی فائنل کے مہمان خصوصی عامر جان ڈائریکڑ پنجاب سپورٹس بورڈتھے۔ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل نیشنل بینک آف پاکستان اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے درمیان ہوا جس میں نیشنل بینک آف پاکستان نے 3 جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے 1 گول کیا ۔۔ جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا نے سو ئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے مقابلے میں4-1 سے کامیابی حاصل کی۔

5Shares

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!