قومی یوتھ و جونیئر اتھلیٹکس چیمپئن شپ 13اکتوبر سے شروع ہو گی


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے زیراہتمام قومی یوتھ و جونیئر ایتھلیٹکس چمپئن شپ 13 اکتوبر سے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ گزشتہ روز صدر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے بتایاکہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے 14ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا،، پاکستان ایئر فورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے،، ایچ ای سی، پنجاب،، سندھ،، خیبر پختونخوا، بلوچستان،، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔چمپئن شپ میں ملک بھر سے 300سے زائد بوائز اور گرلز کھلاڑی شرکت کریں گے۔ چمپئن شپ میں ہائی جمپ، ٹرپل جمپ، لونگ جمپ، ہیمر تھرو، جیولین تھرو، شارٹ پٹ، ڈسکس تھرو، 100 میٹر دوڑ ، 200 میٹر دوڑ، 400 میٹر دوڑ، 800 میٹر دوڑ، 15 سر میٹر دوڑ اور 5 ہزار میٹر دوڑ، 4×100 میٹر ریلے، 4×400 میٹر ریلے، 100 رکاوٹی دوڑ، 110 میٹر رکاوٹی دوڑ اور 400 میٹر رکاوٹی دوڑ کے مقابلے ہونگے۔چمپئن شپ دو روز تک جاری رہے گی اور چمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز اور دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مزید معلومات کیلئے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد ظفر اور قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اصغر علی گل سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

error: Content is protected !!