پاکستان پریمیئر لیگ فٹبال،ایئرفورس کے منصورخان آرمی کی جیت میں دیوار بن گئے


ملتان(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں ایئرفورس کے منصور خان نے آرمی کی راہ میں دیوار بن گئے،مقابلہ 2۔2 گول سے برابری پر ختم ہوا، نیشنل بینک اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے میچ میں کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوئی۔تفصیلات کے مطابق ملتان کے قاسم باغ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پی اے ایف کی ٹیم نے ابتدا میں ہی چند بھرپور حملے کرتے ہوئے گول کرنے کے مواقع بھی پیدا کئے لیکن آرمی کے ڈیفینڈرز کسی نہ کسی طور اپنی حکمت عملی میں کامیاب ہوتے رہے،ونگر منصور خان کو 27ویں منٹ میں ایک موقع ملا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے گول داغ دیا، آرمی کی طرف سے بھی جواب میں چند اچھی مووز بنائی گئیں،بالآخر کھیل کے 38ویں منٹ میں عنصر عباس نے ایک عمدہ پاس کو گول میں تبدیل کرتے ہوئے مقابلہ 1۔1سے برابر کردیا، پہلے ہاف کا اختتام اسی سکور پر ہوا، دوسرے ہاف کے آغاز میں شہباز یونس کے شاندار ہیڈر نے آرمی کو برتری دلادی،دونوں ٹیموں میں سخت مقابلے کے دوران منصور خان کو 69ویں منٹ میں ایک سنہری موقع ملا جس کو انہوں نے ہاتھ سے نہیں جانے دیا اور پی اے ایف کی شکست ٹالنے میں کامیاب ہوگئے،آرمی ٹیم اس کے بعد پوری کوشش کے باوجود گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ دوسرے میچ میں سوئی سدرن گیس کمپنی اور یوبی ایل کا زیادہ تر کھیل مڈفیلڈ میں ہوا، فنشنگ کا فقدان ہونے کہ وجہ سے کوئی ٹیم بھی گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی اور مقابلہ 0۔0پر ختم ہوا۔

error: Content is protected !!