بھارت کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کرن ویر کوشل ڈبل سنچری سکورکرنے والے کرکٹر بن گئے


گجرات(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارت کے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ وجے ہزارے ٹرافی کے ایک میچ میں اترکنڈ کے اوپنر کرن ویر کوشل نے ڈبل سنچری سکورکرکے اپنا نام ریکارڈ بکس میں لکھوا لیا ہے، کرن ویر کوشل نے 135 گیندوں پر 202رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی سکم کیخلاف 199رنز سے جیت میں اہم کردار ادا کیا، کرن ویر کوشل بھارت کے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ میں ڈبل سنچری سکور کرنے والے پہلے بیٹسمین بن گئے ہیں، کرن ویر کوشل نے اب تک سات ڈومیسٹک میچوں میں تین سنچری سکور کرچکے ہیں،بھارت کے لسٹ اے میچوں میں جن میں ون ڈے میچ بھی شامل ہیں کے دوران چھ کھلاڑیوں نے ڈبل سنچریاں سکور کر رکھی ہیں جس روہیت شرما نے تین،سیواگ،شیکھر دھون اور ٹنڈولکر نے ایک ایک سنچری بنائی ہے لیکن ڈومیسٹک کرکٹ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کرن ویر کوشل ڈبل سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں ،اس سے قبل لسٹ اے ون ڈے میچ کے دوران اوپنر کرن ویر کوشل اور ونیت سکسینا نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 296رنز سکورکرکے لسٹ اے میں سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ بھی قائم کیا تھا،ڈومیسٹک کرکٹ میں پہلی سنچری کا ریکارڈ بنانے کے بعد ستائیس سالہ کرن ویر کوشل کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں نے ریکارڈ بنا ڈالا ہے تاہم ایک بڑی اننگز کھیل کر خوش ہوں۔

error: Content is protected !!