مراکش کے پہاڑی سلسلے میں کار ریس،اطالوی ڈرائیور نے عالمی ریکارڈ بناڈالا


رباط: (سپورٹس لنک رپورٹ) مراکش کے پہاڑی سلسلے میں کار ریس کے دوران اطالوی ڈرائیور نے تیزرفتاری کا عالمی ریکارڈ بنا دیا، تاریخ رقم کرنے والے ہیرو کا روایتی انداز میں دف بجا کر استقبال کیا گیا۔خوبصورت ٹریک پر کاریں دوڑانے والے اطالوی ڈرائیور فیبیو بارونے اِن ایکشن، ہر طرف پہاڑ ہی پہاڑ، ڈھلان اور چڑھائی پر مہارت کا زبردست مظاہرہ کیا اور سپیڈ میں تیسرا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔فاتح ڈرائیور کا کامیابی پر شاندار استقبال دف بجا کر کیا گیا، پرستار خوب محظوظ ہوئے اور داد دیئے بغیر رہ نہ سکے۔

error: Content is protected !!