ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 18اکتوبرسے شروع ہوگی،بھار ت اعزاز کادفاع کریگا


مسقط(سپورٹس لنک رپورٹ)ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی اٹھارہ اکتوبر سے مسقط میں شروع ہو رہی ہے جس میں ایشین گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے والی ٹیم جاپان، دفاعی چیمپئن بھارت،پاکستان،ملائیشیا ، کوریا اور عمان کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی،دفاعی چیمپئن بھارت کی ٹیم ہاکی کی عالمی درجہ بندی کے مطابق ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں ٹاپ ٹیم ہے جواس وقت عالمی درجہ بندی میں پانچویں پوزیشن پرہے، ملائیشیا کی ٹیم عالمی درجہ بندی میں بارہویں، پاکستان کی ٹیم 13ویں، جنوبی کوریا کی ٹیم 14ویں جبکہ ایشین گیمز کی فاتح جاپان 16ویں پوزیشن پرہے، یہ پہلا موقع ہے کہ ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی کے مقابلے مسقط میں منعقد کئے جا رہے ہیں،2011میں شروع ہونے والی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی جس کی میزبانی چین نے کی تھی میں بھارت نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ 2012 اور 2013 میں پاکستان نے کامیابی حاصل 2016 میں ایک بارپھر بھارت نے کامیابی حاصل تھی۔

error: Content is protected !!