بھارتی بیڈ منٹن کھلاڑی سائنا نہوالاور پاروپلی کشیپ 16 دسمبر کو شادی کریں گے


نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ) بھارتی بیڈ منٹن کھلاڑی سائنا نہوال اپنے ساتھی کھلاڑی پاروپلی کشیپ کے ساتھ دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ بھارتی ذرائع ابلا غ کے مطابق سائنا نہوال نے کہا کہ یہ وقت ان کی شادی کے لئے موزوں ترین ہے ۔28 سالہ سائنا نہوال کا کہنا ہیکہ وہ اور پاروپلی کشیپ 2007 ء سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور انہوں نے شادی کے فیصلے میں اپنے کیریئر کی وجی سے تاخیر کی ۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں دوسروں کو سمجھنا بہت مشکل ہے لیکن انہوں نے اس حوالے سے پاروپلی کشیپ کو ں بہت آسان پایا ۔ان کا کہنا تھا کہ پاروپلی کشیپ کے ساتھ شادی کے فیصلے میں ان کے والدین کی رضامندی بھی شامل ہے۔سائنا نہوال اورپاروپلی کشیپ کی شادی 16دسمبر کو ظے پائی ہے ۔ سائنا نہوال نے ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتا ہے اور ورلڈ میڈ منٹن رینکنگ میں 11 نمبر پر ہیں ۔ اس سے قبل بھارتی ٹینس کھلاڑی سانیا مرزا اور پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک نے 2010 میں شادی کی تھی۔

error: Content is protected !!