سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل کھیلا جائیگا


دمبولا (سپورٹس لنک رپورٹ)سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل دمبولا میں کھیلا جائیگا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 13 اکتوبر، تیسرا ون ڈے 17 اکتوبر، چوتھا ون ڈے 20 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 27 اکتوبر کو شیڈول ہے۔ ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلش ٹیم 30 اکتوبر کو سری لنکن بورڈ پریذیڈنٹ کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 6 سے 10 نومبر، دوسرا ٹیسٹ 14 سے 18 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 23 سے 27 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!