پنجاب جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب جونیئر بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے مقابلے تیسرے روز بھی نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں جاری رہے، منگل کے روز بوائز انڈر14،16،18اور گرلز انڈر16،18 کے کوارٹر فائنل ہوئے، کھلاڑیوں نے جوش و خروش سے مقابلوں میں حصہ لیا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب جونیئر بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے لئے تمام سہولتیں فراہم کررہا ہے
بوائز انڈر 14سنگلز کوارٹر فائنل کے مقابلوں میں لاہور کے سعد عامر نے بھکر کے احمد نیازی ، روالپنڈی کے عمار حسن نے لاہور کے محمد ریحان ، لاہور کے معیز فیصل نے ڈی جی خان کے برہان احمد لودھی ، راولپنڈی کے محمد ابراہیم نے حافظ آباد کے ملک غاصف کو شکست دی ۔


بوائز انڈر16سنگلزکوارٹر فائنل میں لاہور کے رضا علی نے حافظ آباد حسیب احمد ، جھنگ کے محمد حنیف نے لاہور کے بلال ندیم ، ساہیوال کے حارث فرید نے رحیم یارخان کے نعمان حبیب ، حافظ آباد کے راجہ حسن نے لاہور کے حسن کو ہرایا۔
گرلز انڈر16سنگلزکوارٹر فائنل کے مقابلوں میں لاہور کی زینب چودھری نے لاہور کی ہاجرہ نبیل ،لاہور کی مہرالنساء نے لاہور ہی کی سمن شفیق ، لاہور کی حدیقہ آفتاب نے لاہور ہی کی عروہ رشید ، لاہور کی طیبہ شفیق نے لاہور ہی کی لائبہ انور کو شکست دی ۔


مینز انڈر18سنگلز کے مقابلوں میں فیصل آباد کے مشتاق عامرنے بہاولپور کے فیضان افصل ، حافظ آباد کے راجہ ذوالقرنین نے وہاڑی کے جلیس یوسف ، لاہور کے انس اختر نے لاہور ہی کے ہاشم الحسن ، لاہورکے طیب شفیق نے لاہور ہی کے اسد طاہر کوہردایا۔


وومن انڈر18سنگلز کے مقابلوں میںلاہور کی امل منیب نے جھنگ کی مریم چودھری ، لاہور کی میرب نے جھنگ کی مریم شہزادی، لاہور کی آمنہ جاوید فیصل آباد کی انعم باسط ، لاہور کی لائبہ مسعود نے لاہور ہی کی اقصیٰ کو شکست دی ۔
مینز انڈر 18ڈبلزکے مقابلوں میں راجہ ذوالقرنین اور طیب شفیق نے بھکر کے حمزہ اور اسد علی ،جہلم کے احسن اور شایان نے وہاڑی کے جلیس اور حماد ، چنیوٹ کے جبران اور حنیف نے حافظ آباد کے حیدر اور حسن جبکہ فیصل آبادکے مشتاق اور انس نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے خبیب اور توفیق کو شکست دی ۔

error: Content is protected !!