سلطان جوہر کپ ہاکی ٹورنامنٹ،بھارت نے جاپان کو شکست دیدی


جوہر بھرو (سپورٹس لنک رپورٹ)ملائیشیا میں جاری سلطان جوہر ہاکی کپ میں بھارت کی جونیئر ٹیم کی جیت کا تسلسل جاری ہے اور اس نے ایک سخت مقابلے کے بعد جاپان کی ٹیم کو ایک صفر سے شکست دیدی،بھارت کی جانب سے میچ کا واحد گول کپتان من دیپ مو نے میچ کے 42ویں منٹ میں پنلٹی کارنر پر سکور کیا، بارش کی وجہ سے بھارت اور جاپان کے درمیان میچ کا پہلا کوارٹر متاثر ہوا تاہم بعد میں دونوں ٹیموں کی جانب سے بہترین ہاکی دیکھنے کو ملی، دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بھرپور حملے کئے مگر کامیابی بھارت کو ایک گول سکور کرکے ملی، بھارت کی ٹیم کے کپتان من دیپ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے اب تک ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل پیش کیا ہے اور میں توقع کرتا ہوں کہ آئندہ میچوں میں بھی بھارت کی ٹیم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

error: Content is protected !!