سوئمنگ کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں،رائے تیمور خان بھٹی


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ پنجاب میں سوئمنگ کا بہت ٹیلنٹ ہے اور ہم اس ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں،سوئمر کو بہترین مواقع اور سہولتیں فراہم کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کے3رکنی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، وفد نے بدھ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ان سے ملاقات کی جس کی قیادت پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کے صدر میجر (ر) ماجدوسیم نے کی جبکہ وفد میں سینئر نائب صدر پاکستان سوئمنگ فیڈریشن زوریز لاشاری اور صدر پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن شان لاشاری شامل تھے۔

صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے مزید کہا کہ سوئمنگ کے فروغ کیلئے حال ہی میں سپورٹس بورڈ پنجاب نے انٹر سکول ایج گروپ چیمپئن شپ منعقد کرائی ہے جس میں سوئمرزنے جوش وخروش سے حصہ لیا، سوئمرز کے لئے عالمی معیار کا سوئمنگ پول نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں بنایا گیا جس سے سوئمرز اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنا رہے ہیں، وفد نے صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی کو 13اور14اکتوبر کو سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انٹر نیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں منعقد ہونے والی انٹر سکول ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے لئے بطور مہمان خصوصی دعوت دی۔

error: Content is protected !!