معذور ٹیبل ٹینس کھلاڑی احسان دانش کو وزیراعظم عمران خان سے امیدیں


پشاور: (سپورٹس لنک رپورٹ) دونوں ٹانگوں سے معذوری کے باوجود پشاور کے باہمت ٹیبل ٹینس کھلاڑی احسان دانش 15 سال تک پی ٹی سی ایل کی جانب سے ملکی سطح پر چیمپئن رہے، محکمے سے گولڈن ہینڈ شیک لینے کے بعد پیسے نہ مل سکے، کچھ نہ بنا تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے پہنچ گئے۔پشاور سے تعلق رکھنے والا احسان دانش عزم و حوصلے کی وہ مثال ہے جس نے معذوری کو مجبوری نہیں بنایا اور 1988 میں کمر کی انجری کے باعث دونوں ٹانگوں سے معذور ہونے کے باوجود 15 سال تک پی ٹی سی ایل کی جانب سے پاکستان کا چیمپئن رہا۔ ذہنی دباؤ اور پریشانی کی وجہ سے اس نے گولڈن ہینڈ شیک تو لے لیا لیکن پیسے لینے سے پہلے ہی احساس ہوا کہ معذوری کے باعث باعزت روزگار حاصل کرنا دشوار ہوگا۔ محکمے سے دوبارہ نوکری کی درخواست کی لیکن کچھ نہ بنا تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے پہنچ گیا۔احسان دانش کو عمران خان سے بھی بڑی امیدیں ہیں اس کا کہنا ہے کہ عمران خان خود ایک کھلاڑی ہیں اور اسے امید ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی فلاح کے لیے خصوصی اقدامات کریں گے۔

error: Content is protected !!