ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن زون VIIکا زیب اقبال کی زیر صدارت اجلاس

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن زونVIIکے 25کلبوں کے صدور اور سیکریٹریز کا اجلاس زیر صدارت زیب اقبال ڈسٹرکٹ آفس میں منعقد ہوا۔ جس میں شرکاء کو کرکٹ کی بدلتی ہوئی صورتحال اور ذمہ داران کے رویہ کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف صدور اور سیکریٹریز کی جانب سے پیش کی گئیں مختلف تجاویز زیر بحث لائی گئیں جس پر عملدرامد کیلئے 3رکنی کمیٹی قائم کی گئی۔ اجلاس میں اس بات کا سختی سے نوٹس لیا گیا۔کہ پاکستان میں جمہوریٹ اور ادارے خودمختار ہیں کسی بھی قسم کی ڈکٹیٹر شپ کسی بھی شکل میں قابل قبول نہیں۔کرکٹ کا فروغ اور کلب کرکٹ کو بہتر کیا جائے گا۔اور جو لوگ کھلاڑیوں کی خریدوفروخت کرکے کھیل کو نقصان پہنچارہے ہیںانہیں سب کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔اور وہ کرکٹ کے ڈاکٹر جو اپائنٹ منٹ دے کر ون ٹو ون کرکٹ کوچنگ کرکے ڈسٹرکٹ کے کھلاڑیوں کے مزاج بدل رہے ہیں اس کا بھی سدباب کیا جائے گا۔ جلد ہی ایک پریس کانفرنس بلا ئی جائے گی۔ اورکراچی کے نامزد کرکٹرز جنہوں نے پاکستان کا نام ساری دنیا میں روشن کیا ہے انہیں بلایا جائے گا۔ انہیں ایوارڈ کے ساتھ کراچی ڈسٹرکٹ کے ساتھ کام کرنے کی دعوت دی جائے گی۔ تاکہ اہل کرکٹرزایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر یکسوئی اور مستقل مزاجی کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو برائے کار لائیں تاکہ کھیل اور کھلاڑیوں کا مستقبل بازی گروں کے ہاتھ سے نکل کر قابل لوگوں کے ہاتھ آجائے۔

error: Content is protected !!