سلطان جوہر ہاکی ٹورنامنٹ،بھارت نے دفاعی چیمپئن آسڑیلیا کو ہرا دیا


جوہر بھرو(سپورٹس لنک رپورٹ)ملائیشیا میں جاری سلطان جوہر کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں بھارت کی جونیئر ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل چوتھی جیت حاصل کرلی ہے، بھارت نے چوتھے میچ میں دفاعی چیمپئن آسڑیلیا کی ٹیم کو ایک سخت مقابلے کے بعد پانچ چار سے شکست دیکر سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی ہے، اس چوتھی کامیابی کے بعد بھارت کی ٹیم نے اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن بھی حاصل کرلی ہے، بھارت کی جانب سے پہلا گول میچ کے پانچویں منٹ میں گرسبھیجیت نے سکور کیا،اس کے بعد میچ کے گیاریویں منٹ میں ہسپریت سنگھ نے گول سکورکردیا ، بھارت کی جانب سے تیسرا گول میچ کے 14ویں منٹ میں من دیپ مور نے سکور کیا، ایک منٹ کے وقفے کے بعد بھارت کی جانب سے ویشوکانت سنگھ نے گول سکورکرکے برتری چار صفرکر ڈالی، میچ کے پہلے کوارٹر کے اختتام پر بھارت کو چار صفر کی برتری حاصل تھی،میچ کےدوسرےکوارٹر کے آغاز کے ساتھ ہی دفاعی چیمپئن آسڑیلیا نے بھارت کی دفاعی لائن کو توڑنا شروع کیا اور 18ویں منٹ میں ملنے والے پینلٹی سٹروک پر ڈامن سٹیفن نے اپنی ٹیم کی جانب سے پہلا گول سکور کردیا،35ویں منٹ میں ڈامن سٹیفن نے دوسرا گول سکور کیا،میچ کے 43 میں بھارت کے شیل آنند نے بھارت کی جانب سے پانچویں گول سکورکردیا اس موقع پر میچ کا سکور پانچ تین تھا میچ کے آخری لمحات میں آسڑیلیا کو ایک اور پینلٹی سٹروک ملا جس پر ڈامن سٹیفن نے چوتھا گول سکور کر دیا تاہم بھارت نے فائنل وسل تک سکور کو بڑھنے نہ دیا اور میچ پانچ چار سے جیت لیا۔

error: Content is protected !!