ویسٹ انڈیز کا ورلڈ ٹی ٹونٹی ویمنزکپ کیلئے سکواڈ کا اعلان


کنگسٹن (سپورٹس لنک رپورٹ) ویسٹ انڈیز نے آئندہماہ شیڈول ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے ویمنز سکواڈ کا اعلان کر دیا، 2016ء  میں منعقدہ ورلڈ ٹی ٹونٹی فاتح سکواڈ کی 11 کھلاڑیوں کو ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے۔میگا ایونٹ 9 سے 24 نومبر تک ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی، ویسٹ انڈین ٹیم ابتدائی روز بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے ٹائٹل دفاع مہم کا آغاز کرے گی، ایونٹ میں میزبان ٹیم کے علاوہ انگلینڈ، جنوبی افریقہ،، سری لنکا،، بنگلہ دیش،، پاکستان،، آسٹریلیا، بھارت،، نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔اعلان کردہ سکواڈ کپتان سٹیفنی ٹیلر، ایفی فلیچر، انیسا محمد، برٹنی کوپر، چیڈین نیشن، چینلی ہنری، دیندرا ڈوٹن، ہاولے میتھیوز، کیسیا نائٹ، مریسا ایگولائرا، نتاشا میکلین، شکیرا سلمان، شمیلیا کونل، شیمین اور شنیتا گریمونڈ پر مشتمل ہے۔

error: Content is protected !!