ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز، ٹیم کے انتخاب میں بھارتی سلیکٹرز کومشکلات


نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی مہندرا سنگھ دھونی کی خراب بیٹنگ فارم اور ویرات کوہلی پر زیادہ میچوں کے بوجھ کی وجہ سے اکیس اکتوبر سے پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے آغاز سے قبل حتمی ٹیم کے اعلان میں شش و پنچ کا شکار ہے، ابھی تک یہ بھی طے نہیں پایا ہے کہ ٹیم پہلے تین میچوں کیلئے اعلان کی جائیگی یا پوری سیریز کیلئے ٹیم کا انتخاب کیا جائیگا، ادھر سلیکشن کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز دھونی کی کسی نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں جبکہ سلیکٹرز کی جانب سے یہ اشارہ بھی دیا گیا ہے کہ پانچ ون ڈے اور تین ٹونٹی میچوں کی سیریز میں ویرات کوہلی کو آرام کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا جائیگا، بھارت کرکٹ بورڈ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام نہ ظاہرکرنے کی شرط پر ایک نجی ٹی وی چینل کو بتایا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ دھونی عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ تک ٹیم کو دستیاب ہونگے تاہم اس میں کوئی برائی نہیں ہے کہ ان کی خراب فارم کی وجہ سے کسی نئے کھلاڑی کو آزمایا جائے۔

error: Content is protected !!