قومی جونیئر اینڈ یوتھ اتھلیٹکس چیمپئن شپ،کھلاڑیوں اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہونے والی قومی جونئیر اینڈ یوتھ اتھلیٹکس چیمپین شپ میں شرکت کے لئے مرد و خواتین کھلاڑی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ اس چیمپین شپ میں جونئیر میں مردوں کے 17خواتین کے 14 ایونٹس جبکہ یوتھ میں مردوں میں 15 اور خواتین میں 14 ایونٹس کے مقابلوں کے لئے کھلاڑی میدان میں ااُتریں گے یہ بات ہیڈ کوچ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن اصغر گل میٹ مینجر کیپٹن ملک محمد اشرف اور سیکر ٹری کمپٹیشن قومی جونئیر اینڈ یوتھ اتھلیٹکس چیمپین شپ طارق سدھو نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ ایونٹ میں چودہ ٹیمیں پاکستان آرمی۔ پی اے ایف۔نیوی۔ واپڈا۔ یو جی سی۔ ریلوے۔ پنجاب ۔سندھ۔کے پی کے۔ بلوچستان۔کے پی کے۔فاٹا،اسلام آباداور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسوقت تک واپڈا۔ریلوے۔آرمی۔نیوی۔فاٹا ۔پنجاب ۔یو جی سی۔پی اے ایف کی ٹیمیں اسلام آبا د پہنچ گئی ہیں جبکہ سندھ اور بلوچستان سمیت دیگر ٹیمیں اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں اور ممکنہ طور پر رات دس بجے تک سبھی ٹیمیں اسلام آباد پہنچ جائیں گیں

error: Content is protected !!