آئرش وکٹ کیپر نیل اوبرائن کا انٹرنیشنل اور پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان


ڈبلن (سپورٹس لنک رپورٹ) آئرلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز نیل اوبرائن نے انٹرنیشنل اور پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، 36 سالہ اوبرائن کو 15 سالہ کیریئر کے دوران ایک ٹیسٹ، 103 ون ڈے اور 30 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ آئرش ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا درجہ دلوانے میں نیل اوبرائن اہم ستون کی حیثیت رکھتے ہیں، انہوں نے متعدد بار اپنی پرفارمنس سے ٹیم کو فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ نیل اوبرائن نے انٹرنیشنل اور پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن میں نے طویل سوچ وچار، فیملی اور دوستوں سے مشاورت کے بعد قدم اٹھایا، بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی میرے لئے باعث اعزاز بات ہے اور میں ان لمحات کو ہمیشہ یاد رکھوں گا، کیریئر کے دوران کوچز، ساتھی کھلاڑیوں اور بورڈ حکام کے تعاون پر ان کا مشکور ہوں۔ نیل اوبرائن نے 103 ایک روزہ میچز میں 2581 اور ٹی ٹونٹی میچز میں 466 رنز بنائے۔

error: Content is protected !!