جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 6 وکٹوں سے ہرا دیا


پوٹ چیفسٹروم(سپورٹس لنک رپورٹ) جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 133 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں 4 وکٹوں پر حاصل کیا، جے پی ڈومینی 33 اور ڈیوڈ ملر 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ڈین پیٹرسن کو عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ پوٹ چیفسٹروم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 132 رنز بنائے، سین ولیمز 41، برینڈن ٹیلر 29، کپتان ہملٹن مسکڈزا 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، چیسورو 14 اور ماووتا 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، سولومون میر 1، موساکنڈا بغیر کوئی رن بنائے، پیٹر مور 9 اور ایلٹن چیگمبرا 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، لونگی نگیڈی، ڈین پیٹرسن اور فرائیلنک نے 2، 2 اور تبریز شمسی نے ایک وکٹ لی۔ جواب میں جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف 15.4 اوورز میں 4 وکٹوں پر پورا کیا، ریسی وانڈر ڈوسن 13، ڈی کوک 26، کپتان ڈوپلیسی 12 اور کلاسن 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جے پی ڈومینی نے 33 اور ڈیوڈ ملر نے 19 رنز بنا کر ٹیم کو کامیابی دلائی، سین ولیمز نے 2، ماووتا اور موفو نے ایک، ایک وکٹ لی۔

error: Content is protected !!